ETV Bharat / bharat

پاتھ وے ٹو سِول سروسیز کے عنوان پر ورکشاپ

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں گذشتہ روز مسلم طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو سِول سروسیز کی جانب رغبت دلانے کے لیے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

Pathway to Civil Services
author img

By

Published : Feb 20, 2019, 1:02 PM IST

'پاتھ وے ٹو سول سروسیز' کے عنوان سے منعقدہ اس ورکشاپ میں تفصیل سے اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ سول سروسیز کی اہمیت کیا ہے اور اس میں کیسے جایا جا سکتا ہے۔

Uttar Pradesh

کسی بھی ملک کی حکومت کو چلانے اور اس کے نظم و نسق کو چست و درست رکھنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ذریعہ منتخب کی گئی حکومت کے علاوہ جن افسران اور افراد کی ضرورت ہوتی ہے وہ سول سروسیز کی تعلیم حاصل کئے ہوئے افراد ہوتے ہیں۔ سول سروسیز کیا ہیں اور ان کی تعلیم کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے، نیز ہمارے معاشرے کے لیے یہ شعبہ کتنا اہم ہے، ان تمام باتوں کو لے کر آج زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے اس اہم ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر تنظیم کے بانی و صدر ڈاکٹر ظفر محمود نے اپنے لیکچر کے ذریعہ لوگوں کو تفصیل سے اس کی جانکاری فراہم کی۔

انہوں نے اس کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں آزادی کے بعد سے لے کر اب تک مسلمانوں کے جو حالات رہے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرکے ان کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جاتی رہی ہے۔

undefined

انہوں نے کہا کہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو جہاں ہونا چاہئے تھا وہاں نہیں ہیں۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبا وطالبات نے شرکت کرکے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔ مدارس کے طلباء نے بھی اس پروگرام میں اپنی دلچسپی دکھائی۔

اس پروگرام کا انتظام و اہتمام مورل بلک اسکول رامپور کے پرنسپل محمد شعیب خان نے کیا۔

Intro:بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں گزشتہ روز مسلم طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو سول سروسیز کی جانب رغبت دلانے کے لئے ایک یک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ "پاتھ وے ٹو سول سروسیز" کے عنوان سے منعقدہ اس ورکشاپ میں تفصیل سے اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ سول سروسیز کی اہمیت کیا ہے اور اس میں کیسے جایا جا سکتا ہے۔ پیش ہے یہ رپورٹ۔

Body:وی او۔۱
کسی بھی ملک کی حکومت کو چلانے اور اس کے نظم و نسق کو چست و درست رکھنے کے لئے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ذریعہ چنی گئی حکومت کے علاوہ جن افسران اور افراد کی ضرورت ہوتی ہے وہ انہی سول سروسیز کی تعلیم حاصل کئے ہوئے افراد ہوتے ہیں۔ سول سروسیز کیا ہیں اور ان کی تعلیم کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے نیز ہمارے معاشرے کے لئے یہ شعبہ کتنا اہم ہے انہیں تمام باتوں کو لیکر آج زکاۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے اس اہم ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تنطیم کے بانی و صدر ڈاکٹر ظفر محمود نے اپنے لیکچر کے ذریعہ لوگوں کو تفصیل سے اس کی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے اس کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں آزادی کے بعد سے لیکر اب تک مسلمانوں کے جو حالات رہے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرکے ان کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو جہاں ہونا چاہئے تھا وہاں نہیں ہیں۔ زکاۃ فاؤنڈیشن کی کارکردگی پوچھے جانے پر انہوں نے کہا۔۔
بائٹ: ڈاکٹر ظفر محمود، زکاۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا
وی او۔ ۲
اس موقع پر بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کرکے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔ مدارس کے طلباء نے بھی اس پروگرام میں اپنی دلچسپی دکھائی۔
بائٹ: حسان الدین ندوی، طالب علم
وی او۔۳
اس پروگرام کا انتظام و اہتمام مورل بلک اسکول رامپور کے پرنسپل محمد شعیب خان نے کیا۔
بائٹ: محمد شعیب خان، پرنسپل مورل پبلک اسکول

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.