ETV Bharat / bharat

سرکاری اسکولز میں آن لائن تعلیم، طلبا کے لیے پریشانی کا سبب

حکومت کی جانب سے آن لائن تعلیم کی فراہمی کے تمام تر دعووں کے باوجود اب بھی غریب اور دیہی طلبا میں تشویش ہے۔ کیونکہ ان کے پاس آن لائن تعلیم کا سب سے بنیادی ذریعہ یعنی اینڈرائڈ موبائل یا لیپ ٹاپ نہیں ہے۔

online education in public schools is a source of concern for students
سرکاری اسکولز میں آن لائن تعلیم، طلبا کے لیے پریشانی کا سبب
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 1:34 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع میرٹھ کے نراڑھا گاؤں کے سرکاری اسکول میں اساتذہ بچوں كو آن لائن تعلیم تو مہیا کرا رہے ہیں لیکن گاؤں میں غریب طلبا اور ان کے والدین کے پاس وسائل کی قلت ہے۔

طلبا کے پاس اسمارٹ فون کا نہ ہونا اور ساتھ ہی انٹر نیٹ کی دستیابی بھی نہ ہونے سے والدین بھی سخت پریشان ہیں اور وه حکومت سے اسکولز كو شرائط کے ساتھ کھولنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں ۔

بتادیں کہ كورونا انفیکشن کے خطرے کے ضمن حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق آن لائن تعلیم كو ہر بچے تک پہنچانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میرٹھ کے اس سرکاری اسکولز کے اساتذہ کی جانب سے کوشش تو جاری ہے لیکن آن لائن تعلیم صرف 10 فی صد بچوں تک ہی پہنچ پا رہی ہے۔

online education in public schools is a source of concern for students
سرکاری اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے اسکولز میں کلاسیز شروع کی جاسکتی ہے۔

اسکول کے اساتذہ اس کی سب سے بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ گاؤں میں انٹر نیٹ خدمات دستیاب نہیں ہے۔

حکومت کی جانب سے آن لائن تعلیم کی فراہمی کے تمام تر دعووں کے باوجود اب بھی غریب اور دیہی طلبا میں تشویش ہے۔ کیونکہ ان کے پاس آن لائن کا سب سے بنیادی ذریعہ اینڈ ریڈ موبائل یا لیٹ ٹاپ نہیں ہے۔

ایک طالبہ آن لائن تعلیم حاصل کرتے ہوئے

اس ضمن میں والدین بھی سخت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اینڈ ریڈ موبائل یا لیٹ ٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کا تعلیمی برس ضائع ہوسکتا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ حکومت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکولز میں تعلیم کا دوبارہ آغاز کردے۔یہ ہوسکتا ہے کہ تمام طلبا کے بجائے تعداد کو کم کر دو سے چار شفٹز میں تعلیم مہیا کی جائے اور پھر سے تعلیمی نظام کو پٹری پر لایا جا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.