ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے چیئرمین گرو پرساد مہاپاترہ کا کہنا تھا: ' ہم نے دو لوگوں کو اس کے لیے مامور کیا ہے جو پتہ لگائیں گے کہ کون سے ہوائی اڈے پرائیویٹ کمپنیز کے لیے دیے جائینگے۔ اس تعلق سے ایک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جبکہ دوسری پر کام کیا جا رہا ہے'۔
گزشتہ برس حکومت نے چھ ہوائی اڈوں کو پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت پرائیویٹائیز کیا ہے۔ یہ ہوائی اڈے ہیں، لکھنئو، احمدآباد، جےپور، مینگلورو، تھیرواننتر پورم اور گوہاٹی۔
حکومت کے منصوبے کے بارے میں بتاتے ہوئے مہاپاترہ کا کہنا تھا: 'ہم نے مغربی بنگال اور تمل ناڈو کے وزیراعلی کو ایک خط میں لکھا ہے کے کولکاتا اور چینئی میں نئے ہوائی اڈوں کی جگہ تلاش کیا جائے'۔
ان کا کہنا تھا: احمدآباد کے بھوونیشور میں ہم نے جگہ پہلے دیکھ لی ہے، اب وہاں ہوائی اڈا تیار کیا جائےگا'۔
مہاپاترہ کا کہنا تھا: ہم نے ریاستی حکومتوں کو صرف جگہ دیکھنے کو کہا ہے ، باقی وہاں ہوائی اڈا بنایا جائے یا نہیں یہ ایئرپورٹ اتھاریٹی خود معاینہ کریگی'۔