ETV Bharat / bharat

کشمیر: عید میلاد کی نسبت سے ڈی سی اننت ناگ کی جائزہ میٹنگ

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر کی صدارت میں ڈی سی آفس اننت ناگ میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تقریبات کے سلسلے میں کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کشمیر: عید میلاد کی نسبت سے ڈی سی اننت ناگ کی جائزہ میٹنگ
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 8:47 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تقریبات کے دوران ضلع کے خانقاہوں اور مساجد میں تمام تر سہولیات کو قبل از وقت یقینی بنائیں تاکہ زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کشمیر: عید میلاد کی نسبت سے ڈی سی اننت ناگ کی جائزہ میٹنگ

اس موقعے پر ٹریفک، خوراک، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، میونسپلٹی اور محکمہ صحت کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی کلینڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی نسبت سے وادی کشمیر کی خانقاہوں اور اکثر مساجد و مدارس میں جلسے جلوس اور ذکر و اذکار کی محافل آراستہ کی جاتی ہیں۔

کشمیر میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد کی جاتی ہے تاہم وادی کے دیگر اضلاع کی خانقاہوں اور مساجد میں بھی اس دن تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.