ان کا یہ مطالبہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رانچی میں کھیلے جانے والے یک روزہ کرکٹ میچ کے بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف رانچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جموں و کشمیر کے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے فوجی کیپ پہن کر میدان میں اتری تھی۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا 'یہ کرکٹ نہیں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جینٹل مینز گیم کو سیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی۔
انھوں نے کہا 'اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں روکا گیا تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے دنیا کو باور کرانے کے لیے سیاہ پٹیاں پہن لینی چاہیے'۔
انھوں نے اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیتے ہوئے کہا میں پی سی بی پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس پر باقاعدہ احتجاج کرے اور اپنی ناراضگی درج کرائے۔
“It’s just not Cricket”, I hope ICC ll take action for politicising Gentleman’s game ... if Indian Cricket team ll not be stopped, Pak Cricket team should wear black bands to remind The World about Indian atrocities in Kashmir... I urge #PCB to lodge formal protest pic.twitter.com/GoCHM9aQqm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 8, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">“It’s just not Cricket”, I hope ICC ll take action for politicising Gentleman’s game ... if Indian Cricket team ll not be stopped, Pak Cricket team should wear black bands to remind The World about Indian atrocities in Kashmir... I urge #PCB to lodge formal protest pic.twitter.com/GoCHM9aQqm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 8, 2019“It’s just not Cricket”, I hope ICC ll take action for politicising Gentleman’s game ... if Indian Cricket team ll not be stopped, Pak Cricket team should wear black bands to remind The World about Indian atrocities in Kashmir... I urge #PCB to lodge formal protest pic.twitter.com/GoCHM9aQqm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 8, 2019
اس سے پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا بھارتی ٹیم پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے جوانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے کیموفلاج کیپ پہنے گی۔
اس میچ کی خاص بات بھارتی ٹیم کی جانب سے میچ کے دوران روایتی نیلی ٹوپی کے بجائے فوجی ٹوپی پہنن کر میچ کھیلنا تھا۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان رانچی میں کھیلے گئے یک روزہ میچ سے قبل سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں میں فوجی کیپ تقسیم کی جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کا لوگو بھی بنا ہوا تھا۔