ETV Bharat / bharat

راجناتھ سنگھ دوسری بار کلب جواد کے دربار میں

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں شیعہ برادری کی بڑی تعداد ہے اور انہیں بی جے پی کا اصل ووٹر سمجھا جاتا ہے۔

kalbe-jawad
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 9:14 AM IST

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ نے اپنے پارلیمانی حلقے لکھنؤ میں شیعہ مذہبی پیشوا کلب جواد نقوی سے دوسری بار ملاقات کی اور ان سے اپنے لیے ووٹنگ کی اپیل کی۔

اس کے قبل کانگریسی امیدوار اچاریہ پرمود کرشنم بھی مولانا جواد کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی تھی اور ان سے ووٹ کی اپیل کی تھی۔ اتحاد کے امیدوار پونم سنہا بھی مولانا کلب جواد اور مولانا خالد رشید فرنگی محلی سے اپنی حمایت کی اپیل کی ہے۔

لکھنؤ میں 6 مئی کو انتخابات ہوںگے، اسی کے مدنظر تمام پارٹیوں کے امیدوار مسلم علماؤں سے مسلسل ملاقات کر رہے ہیں۔

کانگریس امیدوار اچاریہ پرمود کرشنم مسلمانوں کو اپنے پالنے میں کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ راجناتھ سنگھ کلب جواد سے دوسری بار ملاقات کی۔

لکھنؤ میں شیعہ برادری کی بڑی تعداد ہے اور انہیں بی جے پی کا اصل ووٹر سمجھا جاتا ہے۔

اس ملاقات میں وزیرِ داخلہ راجناتھ کے ساتھ ریاست کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما، وزیر برجیش پاٹھک اور سابق وزیر عمار رضوی شامل رہے۔

اس موقعے سے مولانا کلب جواد نے وزیر داخلہ کو خلیفۂ چہارم حضرت علی سے وابستہ کتاب 'نہج البلاغہ' پیش کی۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.