الیکشن کمیشن کے تاریخوں کا اعلان کے ساتھ ہی تمام سیاسی پارٹیاں لگاتار ریلیاں، میٹنگ اور عوامی اجلاس کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کی ریلیاں عروج پر ہیں، اسی کے پیش نظر کانگریس بھی زرو شور سے تیاریاں کر رہی ہے اور اس میں بھی کئی رہنما شامل ہورہے ہیں جس میں ہاردک پٹیل کا نام ان دنوں سرخیوں میں ہے۔
غورطلب ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اتحاد کی سیاست پر رضامندی ہوئی ہے۔کس پارٹی کے ساتھ کانگریس اتحاد کرے گی یہ فیصلہ راہل گاندھی پر چھوڑا گیا ہے۔
کانگریس کے مطابق ،ہم خیال پارٹیوں کو اتحاد میں شامل کیا جائے گا۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں گجرات کے نوجوان رہنما و پاٹیدار تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل پہنچے، جہاں وہ کانگریس پارٹی کی رکنیت لیں گے۔
راہل گاندھی کی موجودگی میں ان کے پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔