آندھرا پردیش میں لوکل باڈی کے انتخابات اچانک منسوخ کر دیے گئے جس پر وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الیکشن کمشنر نما گڈہ رمیش کمار پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اختیار تمیزی کے نام پر انتخابات کو اچانک غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کر دینا نامناسب ہے۔
جگن نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ انتخابی مہم کے صرف 40 ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔ امن و قانون کی برقراری کے لئے انہوں نے پولیس کی ستائش کی۔ تاہم ریاستی الیکشن کمشنر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ (رمیش کمار) دراصل چندرا بابو کے مقرر کردہ افسر ہیں۔ چنانچہ انہوں نے یہ اقدام کیا ہے۔
اس ضمن میں آندھراپردیش کے کابینی وزیر پی نانی نے الیکشن کمیشن پر ریمارک کیا کہ چندربابونائڈو کے کہنے پر انتخابات کو ملتوی کیا گیا۔ کیونکہ تلگودیشم کو مناسب امیدوار ابھی تک نہیں ملے ہیں جو وائی سی پی کا مقابلہ کرسکیں، انھوں نے کہا کہ الکشن کمیشن کا الکشن کو غیر میعنہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنا، ناچ نہ آئے آنگن تیڑھا، کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ آندھراپردیش میں 21 سے 29 مارچ تک لوکل باڈی الکشن منعقد ہونے تھے مگر ریاستی الکشن کمیشن نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ اسے ملتوی کردیا۔