ہاؤس آف کامنس نے اپوزیشن پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے منگل کو اس سلسلے میں لائی گئی ایک تجویز کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی نے لبرل پارٹی کی حکومت کے کورونا وائرس کی ویکسن کی سپلائی کے سلسلے میں کانٹرکٹ سمیت وبا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں یہ تجویز پیش کی تھی۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی نے بھی پارلیمنٹ میں اس تجویز کی حمایت کی جبکہ لبرل پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے اس کے خلاف ووٹنگ کی۔ آخر میں یہ تجویز 176-152 کے فرق سے پاس ہوگئی۔
اس تجویز کے تحت حکومت وزیراعظم کے دفتر، پریوی کونسل دفتر، ہیلتھ کناڈا، کناڈا کی عوامی صحت ایجنسی اور کابینہ کے وزرا کے دفتروں کے مارچ کے وسط سے اب تک کے کووڈ-19 وبا سے متعلق ای میل، دستاویز، نوٹ اور دیگر ریکارڈ کا انکشاف کرےگی۔
کناڈا کے کئی صنعتی گروپز، کمپنیز اور ماہرین نے کنزرویٹو کی اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔