مسٹر تلکورنے یواین آئی سے گفتگو میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے، کہا کہ ان کے کنبہ کے دو افراد کی جانچ رپورٹ بھی مثبت آئی ہے اور وہ سب بنگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار دن پہلے میرے نجی معاون اور دیگر اہلکاروں کی جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں اور میرے کنبے کے ممبر ان کے ابتدائی رابطے میں آئے تھے اور ہم قرنطین میں تھے۔ ہمارے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے، جو مثبت بتایا گیا ہے۔ لہذا اب ہم یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں۔