ETV Bharat / bharat

اقلیتی برادری کے قیدیوں کی رہائی کے لیے اقلیتی کمیشن کی نئی پہل

ریاست بنگلور میں واقع پرپنہ اگرہارہ جیل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے قیدوں کی رہائی کے لیے بنگلور اقلیتی کمیشن نے نئی پہل کی ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

جی اے باوا فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 12:17 AM IST

دراصل ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جی اے باوا کی زیر قیادت ایک وفد نے شہر 'پرپنہ اگرہار جیل' کا معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے جیل میں بند متعدد قیدیوں سے بات چیت کی، جس دوران انہیں کئی طرح کی چیزوں کا علم ہوا، جن میں سے ایک یہ اقلیتی سماج سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 30 سے 35 فیصد ہے، جبکہ 50 فیصدی قیدی ایسے پائے گئے جنہوں نے اپنی سزا پوری کرلی ہے اور ضمانت کی چھوٹی سی رقم ادا نہیں کرپانے کی وجہ سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ پرپنہ اگرہارہ جیل میں قیدیوں کی کل تعداد 3500 ہے جن میں سے 1676 افراد کا تعلق اقلیتی سماج سے ہے، جب کہ 1337 قیدی مسلم سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم کمیشن کی جانب سے اور دیگر این، جی اوز جیسے نورین انٹرپرائزز اور اسلامک انفارمیشن سینٹر کے ساتھ یہ انتظام کر رہے ہیں کہ ایسے قیدی جو ضمانت ملنے کے باوجود ضمانت کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے جیل ہی میں ہیں ان کی مالی امداد کرکے انہیں رہا کرایا جائے۔

علاوہ ازیں ایسے قیدیوں کی تعداد بھی کثیر ہے جنہیں تعزیران ہند کی دفعہ 379 یعنی چوری کے چھوٹے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ اس لیے کئی مہینوں سے جیل میں سڑ رہے ہیں چونکہ ان کے پاس جیل سے رہائی کے لیے جرمانہ کی ادائیگی کی رقم نہیں ہے۔ ان لاچار قیدیوں کی بھی امداد کے لیے اسلامک انفارمیشن سینٹر اور نورین انٹرپرائزز آگے آئے ہیں۔

دیکھیں پورا ویڈیو

Intro:پرپنہ اگرہارہ جیل میں اقلیتی طبقات کے قیدیوں کی تعداد کثیر

Body:پرپنہ اگرہارہ جیل میں اقلیتی طبقات کے ذیر سماعت قیدیوں کی تعداد کثیر

بنگلور: ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جی. اے باوا کی ذیر قیادت ایک وفد نے شہر کے پرپنہ اگرہارہ جیل کا دورہ کیا. اس معائنہ کے دوران کمیشن کے چیئرمین و سیکرٹری انیس سراج نے ذیر سماعت و سزایافتہ قیدیوں سے با مت چیت کی. اس دوران کمیشن نے یہ بات نوٹ کی کہ ان کل قیدیوں میں اقلیتی طبقات کے قیدیوں کی تعداد 30-35 فیصد ہے جن میں سزایافتہ قیدی تقریباً 50 فیصد ہیں.

پرپنہ اگرہارہ جیل کے کل قیدیوں کی 3500 تعداد میں 1676 اقلیتی طبقات کی ہے جب کہ 1337 قیدی مسلم سماج سے ہیں.

اس موقع پر ایک افسوسناک بات یہ سامنے آئی کہ جیل میں 25 قیدی ایسے ہیں جن کو بیل مل جانے کو باوجود وہ رہا نہ ہوسکے. اس کی وجہ ان قیدیوں کی غربت ہے کہ یہ افراد ضمانت کی چھوٹی سی رقم ادا نہ کرسکے اور کئی مہینوں سے قید ہی میں اپنے ایام گزار رہے ہیں.

اس سلسلے میں اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے بتایا کہ ہم کمیشن کی جانب سے اور دیگر این. جی. اوز جیسے نورین اینٹرپرائزس اور اسلامک انفارمیشن سینٹر کے ساتھ یہ انتظام کر رہے ہیں کہ ایسے قیدی جو بیل ملنے کے باوجود ضمانت کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے جیل ہی میں ہیں ان کی ضرورت کی رقم کا انتظام کر انہیں رہا کروائیں.

علاوہ ازین ایسے قیدیوں کی تعداد بھی کثیر ہے جن کو آئ. پی. سی سیکشن 379 یعنی چوری کے چھوٹے کیسس میں گرفتار کیا گیا. یہ اس لئے کئی مہینوں سے جیل میں سڑ رہے ہیں چونکہ ان کے پاس جیل سے چھوٹنے کے لئے جرمانہ کے ادائگی کی رقم نہیں ہے. ان لاچار قیدیوں کی بھی امداد کو یہ این. جی. اوز آگے آئے ہیں.

بائیٹس...
1. جی. اے باو، چئیرمین کرناٹکا اقلیتی کمیشن
2. محمد ذہیب، صدر، اسلامک انفارمیشن سینٹر، بنگلور

Note...
The video is being uploaded.
Some photos of jail's visit by minity commission delegation are being sent via email.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.