ETV Bharat / bharat

بانڈی پورہ: درجنوں افراد پراسرار بیماری کا شکار

ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ابھی انفیکشن کی وجہ کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے، تاہم ممکن ہے کہ اس انفکشن کا تعلق پانی سے ہو۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 11:00 PM IST

شمالی کشمیر کے دو دیہاتوں میں 100 سے زائد افراد عید کے فوراً بعد اچانک نامعلوم بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں- شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری علاقے میں نامعلوم انفیکشن کی وجہ سے 100 سے زائد افراد بیمار ہوگئے ہیں۔ تمام متاثرین اس وقت بخار اور معدے سے متعلق دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ویڈیو

مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں انہیں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہیلتھ سینٹر میں جگہ کی قلت کے سبب ایک مقامی مدرسے میں بھی کچھ مریضوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

مدون علاقے میں ایک سرکاری ہیلتھ سنٹر میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات ڈاکٹر مظفر نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد ہیلتھ ٹیم فوراً وہاں پہنچی- اس دوران 120 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا تاہم ان میں سے سے 20 سے زائد مریضوں میں معدے سے متعلق انفیکشن ہے، جبکہ دیگر لوگوں میں معمولی علامات پائی گئی ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ بیماری کی اصل وجہ علاقے میں گندے پانی کی سپلائی ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہا تھا کہ علاقے میں پانی کی سیمپلنگ کی گئی ہے اور اسے ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ہے تاکہ یہ پتہ کیا جاسکے کہ کیا بیماری پانی کی وجہ سے پھیلی ہے۔

جبکہ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ابھی انفیکشن کی وجہ کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے، تاہم ممکن ہے کہ اس انفکشن کا تعلق پانی سے ہو۔

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس سلسلے میں کوئی جواب دینے سے صاف انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.