تاہم، یہ بتایا جارہا ہیکہ متاثر پائلیٹز تین ہفتوں سےڈیوٹی سے باہر ہیں۔
ایرانڈیا کے پانچ پائلٹز کوویڈ-19سے متاثر ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نےاس کا انکشاف کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ممبئی میں مقیم تمام پائلیٹز حال ہی میں چین جانے والی کارگو پروازوں پر ڈیوٹی پر تھے۔ تاہم، ٹیسٹ سے قبل، ان پانچوں میں کورونا کے علامات نظرنہیں آئے تھے۔
پائلٹوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کئے اور وہ مثبت نکلے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ پچھلے 3 ہفتوں سے وہ فرائض انجام نہیں دے رہے ہیں۔ اور 20 اپریل سے پہلے وہ چین کے لئے پرواز کیے تھے۔
واضح رہے کہ بیرون ملکوں میں پھنسے بھارتیوں کو وندےبھارت مشن پر ملک واپس لایا جارہا ہے۔ اوراس کام کے لیے ایرانڈیا کو اسکی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اب تازہ طور پر ایر انڈیا کے پانچ پائلیٹز کے کورونا مثبت پائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد تشویش اور بے چینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ اور اس پر بھی سوال کھڑے ہورہے ہیں کہ بیرون ملکوں سے فی الوقت مسافرین کو لایا جائے یا نہیں۔