ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملے اب 4991 ہیں۔ریاست کے وزارت صحت وخاندانی بہبود نے کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں جاری صبح کی بلیٹن میں یہ اطلاع دی۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کے پازیٹیو معاملوں کی شرح 4.99 فیصد، ریکوری شرح 51.89 فیصد جبکہ مرنے والوں کی شرح 1.50 فیصد ہے۔
ریاست کے سبھی22 ضلع اس وقت کورونا کے زد میں ہیں۔ ریاست کے گروگرام ضلع میں حالت سنگین ہوتی جارہی ہے جہاں کورونا انفیکشن کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ فرید آباد، سونی پت، روہتک، امبالہ، پلول اور کرنال اضلاع میں بھی کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
گروگرام میں آج کورونا کے 74 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ جھجر میں پانچ اور بھوانی میں چار معاملے سامنے آئے۔ریاست کے انیس دیگر اضلاع میں کورونا کا آج صبح کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔