مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا کی سربراہی میں دھنو کے باشندوں نے جموں کشمیر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ دراصل دو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک پُل نہیں بنایا گیا ہے۔
بتا دیں کہ یہ پُل 10 ہزار سے زائد آبادی کو جوڑتا ہے اور گزشتہ دو سالوں سے لوگوں نے یہاں کئی بار مظاہرہ کیا ہے۔ چیف انجینئر نے خود یہاں کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت یہاں چار مزدور صرف چیف انجینئر کو دکھانے کے لیے لگائے گئے تھے لیکن اس کے بعد نہ تو اس پُل کا کوئی کام ہو سکا اور نہ ہی کسی نے اس طرف توجہ دی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے کہا کہ اس پُل کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ پل پچھلے دو سالوں سے ٹوٹا ہوا ہے، کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: نو ماہ میں 132 عسکریت پسند ہلاک
انہوں نے بتایا کہ اسکول جانے والے طلباء اسی نالے سے سفر کرتے ہیں اور جب برسات کا موسم ہوتا ہے تو لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کر جاتے ہیں۔ بچے بھی اس طرح سکول جاتے ہیں۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسے جلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔