ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: شیو کھوڑی میں عقیدت مندوں کا ہجوم - شیو کھوڑی

یہ غار 150 میٹر طویل ہے اور اس کے اندر بھگوان شنکر کا 4 فٹ اونچا شیو لنگ ہے۔

mahashivratri
author img

By

Published : Mar 4, 2019, 5:45 PM IST

تاریخی مذہبی مقام رنسو شیو کھوڑی میں مہا شیوراتری کے موقع پر شنکر بھگوان کے درشن کے لیے عقیدت مندوں کی لمبی قطار لگ گئی۔

متعلقہ ویڈیو

یہ غار جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں واقع ہے، یہ بھگوان شیو کی پوجا کیے جانے والے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔

یہ غار 150 میٹر طویل ہے اور اس کے اندر بھگوان شنکر کا 4 فٹ اونچا شیو لنگ ہے۔

ملک اور بیرون ممالک سے یہاں شیو شنکر کے درشن کے لیے لوگ آتے ہیں اور شیو راتری کے موقع پر کثیر تعداد میں عقیدت مند پہنچتے ہیں اور دل کی مرادیں مانگتے ہیں۔

عقیدت مندوں کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ پوری عقیدت کے ساتھ مندر میں آ رہے ہیں۔

شیو کھوڑی کے غار میں شیو کے ساتھ پاروتی، گنیش، کارتیکیہ اور دیگر کے درشن ہوتے ہیں۔

ان کے ساتھ ہی سات رشیوں، پانڈووں اور رام سیتا کے درشن بھی ہوتے ہیں۔

شیو کے ذریعے بنائی گئی یہ غار بہت ہی گہری ہے اور اس کا آخری سرا نظر نہیں آتا ہے۔

ایک مقام پر یہ دو حصوں میں تقسیم ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک راستہ امرناتھ کی طرف جاتا ہے۔

undefined

درشن کے لیے عقیدت مند صبح سے ہی قطاروں میں کھڑے ہو کر رنسو سے غار کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ لیکن بارش کی وجہ سے انہیں کچھ پریشانی ہو رہی ہے مگر ان میں کافی جوش ہے۔

محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقد رنگا رنگ پروگرام کی بھی لوگوں نے ستائش کی۔

میلے میں لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے انتظامیہ نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

عقیدت مندوں کی سکیورٹی کے لیے آر پی ایف بی کمپنی 126 بٹالین اور ضلع پولیس کے جوان چپے چپے پر تعینات تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.