سرینگر کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ پر بیرونی ریاستوں کے مزدوروں نے جمع ہو کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
ان مزدوروں نے ہندو، مسلم اور سکھ اتحاد کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ریاستوں میں کشمیری طلبا اور دوسرے کام کاج کرنے والوں کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے۔
ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے وادی کشمیر میں کام کر رہے ہیں اور ان کو کبھی بھی ہراساں نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش حملے کے بعد وادی کشمیر کے طلبا اور کاروبار کرنے والوں کو مختلف ریاستوں میں ہراساں کیا جا رہا ہے جس کے خلاف وادی میں تشویش کا ماحول ہے۔