اطلاعات کے مطابق دونوں اضلاع میں سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر، دکانیں اور کاروباری ادارے بھی بند رہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے بعد ضلع میں کئی روز کے بعد گذشتہ روز معمولات زندگی بحال ہوئی تھی۔
قومی تحقیقاتی ایجنسی کا علیحدگی پسند رہنماؤں اور جماعت اسلامیوں کے گھروں پر چھاپے کے بعد علیحدگی پسند رہنماؤں نے وادی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔
وہیں کولگام اور سوپور کے مختلف مقامات پر پولیس، ایس او جی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور جگہ جگہ پر تلاشی لی جارہی ہیں۔
اگرچہ ضلع ایس ایس پی کولگام کے آفس کے باہر نمائندے نے ایس او جی اہلکار کو بزرگوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کے خلاف عکس بندی کرنے کی کوشش کی تاہم ایس او جی کے اہلکار کے گالی گلوچ دی۔
ایس او جی کے اہلکار آئے دن بلاجواز بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایس ایس پی کولگام سریندرپال سنگھ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔