فوج کو کھلی چھوٹ دینے کے اعلان کے بعد یہاں کے لوگ مزید تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وادی کے سینیئر صحافی الطاف حسین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ریاست کی مجموعی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت بھارت کی دیگر ریاستوں میں کشمیری طلبا اور تجارت پیشہ افراد کو تنگ کیا جا رہا ہے مگر اس معاملے پر مرکزی حکومت پوری طرح خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسٔلے کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
علیحدگی پسند رہنماوں کی سکیورٹی ہٹائے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس سے کشمیر کی سیاست پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔