نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ آر ایس ایس کی شاخائیں کویندر گپتا جیسے نابلد اور متعصب شخص پیدا کرتی ہیں۔
وہیں سابق آئی ائے ایس افسر شاہ فیصل نے فیس بک پوسٹ میں لکھا: 'میں نے کشمیر میں محکمہ تعلیم کی قیادت کی ہے۔ میں یہ بات پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ محض چند مثالیں ہیں جہاں مدرسوں سے تعلق رکھنے والے طلباءنے بندوقیں اٹھائی ہیں'۔
انہوں نے کہا :' دراصل یہ سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے طلباءہیں جو وادی میں مایوسی کے ماحول سے تنگ آکر نام نہاد قومی دھارے سے الگ ہورہے ہیں'۔