گورنر کی جانب سے موصولہ ہدایات کے بعد جہاں جماعت اسلامی کے دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، وہیں جماعت اسلامی سے وابستہ سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے بعد وادی بھر میں جماعت اسلامی سے وابستہ اسکولز و دفاتر سیل کرنے اور کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ ضلع شوپیان کے علیال پورہ کے جماعت اسلامی کے ضلع دفتر کو شوپیان پولیس نے سیل کردیا ہے۔