پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی رام بن، انیتا شرما کی ہدایت پر تھانہ پولیس رامسو کے ایس ایچ او رام بن اور انسپکٹر جاوید اقبال نے مکڑکوٹ میں ناکہ بندی کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔
دردہی رامسو کا رہنے والا شمس الدین ولد محمد یوسف رامبن سے 30 بوتلیں شراب لے کے مکڑکوٹ آرہا تھا مگر راستے میں گرفتار کر لیا گیا۔
اس کے خلاف دفعہ 48A کے تحت تھانہ پولیس رامسو میں معاملہ درج کر لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ شراب کو زیادہ قیمت پر علاقے میں فروخت کرتا تھا لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کی ستائش کی ہے۔