ETV Bharat / state

پانپور میں کھیل کا میدان خستہ حالی کا شکار

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 5:59 PM IST

ضلع پلوامہ قصبہ پانپور کے کدلہ بل میں واقع کھیل کے میدان میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا درپیش ہے، ناراض کھلاڑیوں انتظامیہ سے بہتر سہولیات فراہم کراے جانے کی اپیل کی ہے۔

play ground is dilapidat condition in pampore
پانپور میں کھیل کا میدان خستہ حالی کا شکار

جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے کدلہ بل میں واقع کھیل کے میدان کی حالت کافی خراب ہے، میدان میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کھلاڑیوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میدان میں غیر ضروری جنگلی گھاس اور گندگی موجود ہے جس سے کھلاڑیوں کو کھیلنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، غیر ضروری گھاس اور گندگی کے علاوہ میدان میں جگہ جگہ پر گڑھے بھی ہیں، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہمیشہ زخمی ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

کھلاڑیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میدان قصبہ پانپور کا سب سے بڑا میدان ہے پھر بھی انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے، میدان میں نا تو کھلاڑیوں کے لیے آرام گاہ کا کوئی انتظام ہے اور نا ہی واش روم اور پینے کے پانی کا کوئی انتظام ہے۔

کھلاڑیوں کے مطابق انتظامیہ صرف کھوکھلے دعوے کرتی ہے جبکہ زمینی سطع پر کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے، میدان میں دیوار بندی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے جس وجہ سے یہ میدان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

ناراض کھلاڑیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میدان پر تعمیر و ترقی کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے دوسری ضروری سہولیات کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کود کرنے میں کوئی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.