ضلع پلوامہ کے پامپور میں قائم جماعت اسلامی کے دفتر اور اسکول کو بھی دیر رات سیل کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد ہونے سے عام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں۔
اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عام لوگوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا ' ہمارے بچوں کے مستقبل کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ کشمیر میں پہلے سے ہی ناخواندگی اور بے روزگاری ہے۔ اب ان اسکولوں کو بند کرکے بے روزگاری اور ناخواندگی کو مزید بڑھایا جارہا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے' ۔
اس سلسلے میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلعی سطح پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ وہ ان گرفتاریوں کو جلد ازجلد بند کرے۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اس قدم سے حالات ٹھیک نہیں ہونگے بلکہ اور بگڑ جائیں گے۔