سرحدی ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح کرشنا گھاٹی سیکٹر میں شدید گولہ باری اور مارٹر شیلنگ ہوئی تاہم اس گولہ باری میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے کئی علاقوں کو آج نشانہ بنایا، جس کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔
آخری اطلاعات ملنے تک دونوں ممالک کی افواج کے درمیان وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔
ادھر جموں کے بھارتی دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے سندربنی سیکٹر میں بھی فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو چکا ہے۔