سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں تین سی آر پی ایف اور دو ریاستی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کی تعداد 10 بتائی جارہی ہے۔
جمعہ کو مسلح تصادم کے حاشیہ پر مقامی نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ ان میں ایک مقامی نوجوان ہلاک جبکہ دیگر متعدد زخمی ہوئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک عسکریت پسند کو جمعہ کی صبح ہلاک کیا گیا تھا، جبکہ دوسرے ایک کو اتوار کی صبح ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح عسکریت پسند کی ہلاکت کے ساتھ ہی مسلح تصادم اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔