جنوبی کشمیر میں روز بہ روز انکاونٹر و دیگر معاملات کو لے کر تجارت پیشہ افراد پہلے سے ہی پریشان ہیں، وہیں 'کشمیر اکنامک الائنس' نے وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اظہار یکجہتی کے طور پر آج کشمیر بند کا اعلان کیا ہے۔
اس بند کےاعلان کے پیش نظر کولگام میں آج مکمل ہڑتال ہے اور کاروباری ادارے بھی مکمل طور پر بند دیکھے گئے۔
واضح رہے کہ اکنامک الائنس نے جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرکے وادی کے حالات مزید کشیدہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔