میٹنگ میں ضلح کے تمام کام کاج کا جائزہ لیا گیا اور بینکوں کی جانب سے تمام درخواستوں کی یکسوئی کی گئی۔
میٹنگ میں ضلح کے تمام بینکوں کے چیرمین اور ضلح کے تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقعے پر ضلح ترقیاتی کمشنر نے تمام بینکوں کے افسران کو ہدایت دی کہ ضلح میں دیگر محکموں کی جانب سے رجوع کی گئی اسکیموں کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو بینک جلد از جلد قرضہ فراہم کریں تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔