نمائندے کے مطابق کیمپ میں آئے ہوئے شہریوں کو آفات سماوی کے وقت ذاتی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی مدد کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔
واضح رہے کہ ضلع کے بلسرن، سرنکوٹ اور نندی مرگ میں قدرتی آفات میں کئی جانیں تلف ہوئی تھی، جبکہ سنہ 2005میں کنڈ کولگام میں برف کے طوفان میں درجنوں افراد زندہ دفن ہوئے تھے۔
رضاکاروں اور ماہرین نے تربیتی کیمپ میں آئے ہوئے افراد کو قدرتی آفات کے وقت مصیبت میں پھنسے یا زخمی ہوئے افراد کی مدد کے طریقے سکھائے۔
تربیتی پروگرام میں تحصیلدار اور بلاک میڈیکل آفیسر دمحال ہانجی پورہ اور پرنسپل ہائر اسکینڈری اسکول دنیوکنڈی مرگ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔