سبزی منڈی کھلنے کے بعد وہاں سبزیاں فروخت کرنے والے افراد نے اپنی دوکانیں لگائیں لیکن تناؤ کی وجہ سے ان کا زیادہ کاروبار نہیں ہوسکا۔
جموں میں چھٹے روز کرفیو میں مہلت ملنے کے باوجود بازار میں سناٹا چھایا رہا۔
دوکانداروں نے اس بات کو قبول کیا کہ منڈی میں خریدار نہیں ہے، دوکانداروں کے مطابق سبزی منڈی خودکش حملے کی جائے واردات سے 2 کلو میٹر دور ہے، شاید اسی لیے یہاں بھارتی فوج کا سخت پہرا ہے اور یہی وجہ خریداروں کو سبزی منڈی سے دور رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ جموں میں آج چھٹے روز بھی کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ خدمات ابھی بھی معطل ہیں۔