اس موقو پر طلبہ نے کہا کہ ادارے کی جانب سے کورس کی زیادہ فیس لی جار ہی ہے۔ یہ فیس دیگر نیجی اور سرکاری نرسنگ کالجوں سے بھی زیادہ ہے۔
![undefined](https://s3.amazonaws.com/saranyu-test/etv-bharath-assests/images/ad.png)
انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج کشمیر یونیورسٹی سے الحاق ہے، اس کے باوجود یہاں سالانہ فیس بہت زیادہ لی جا رہی ہے۔
مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے گروپ کے مطابق ریاست کے دیگر نرسنگ کالجوں میں 30-40 ہزار فیس سالانہ لی جاتی ہے، جب کہ ان کے کالج سے 77 ہزار فیس لی جاتی ہے، جو ان کے والدین کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔
انہوں نے ریاست کے گورنر سے سفارش کی ہے کہ ان کے کالج کی فیس کو کم کرائا جائے ورنہ زیادہ فیس کے سبب وہ سب تعلیم کو ترک کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں گی۔