اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام کو بارش اور برف باری کی وجہ گاڑیوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا پیش آ رہا ہے کیوں کہ راستے میں جگہ جگہ برف جمع ہوگیا ہے۔
اس لیے قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ آنے جانے لوگوں کو قدرتی طور پر ہونے والی مشکلات سے بچایا جاسکے۔
ٹریفک حکام کےمطابق جموں کو سری نگر سے جوڑنے والی 'جواہرسرنگ' کے نزدیک پھسلن پیدا ہوگئی ہے جو گاڑیوں کے چلنے کے لیے بالکل مناسب نہیں ہے۔
حکام نے بتایا کہ فی الوقت کسی بھی مال بردار یا مسافر بردار گاڑی کو آمد رفت سے روک دیا گیا ہے۔
بیکن کی طرف سے جواہر سرنگ کے دونوں طرف برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔