کانگریس ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کے جموں دورے کے دوران قیوم بادشاہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ وادی کے مزید کئی اور اعلی شخصیات جلد ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہونگی۔ پارٹی کے مطابق وادی میں نئی سیاسی صف بندی ہورہی ہے جس میں کانگریس مزید مضبوطی کے ساتھ ابھرے گی۔