جموں کے بس اسٹینڈ میں ہزاروں کی تعداد میں مسافر موجود ہے جن کو سرینگر جانے کے لئے چار دنوں تک انتظار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کل جموں سے سرینگر کے لئے گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہونے کا امکان ہے لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ ڈرائیور اپنی من مرضی سے کرایہ وصول کر رہے جس سے مسافر پریشان ہیں۔
عبد الحمید وانی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور 2 ہزار سے زیادہ کرایہ مانگتے ہیں جس کی جانب متعلقہ محکمے کو دھیان دینا ہوگا۔
انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے تاکہ غریب لوگوں کو اس وقت اور مصیبت نہ جھیلنا پڑے۔