جموں سرینگر قومی شاہرہ کو آج گاڑیوں کی آمد و رفت کےلیےجزوی طور پر بحال کیا گیا اس سے قبل صرف جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دئ گئی۔
جموں سرینگر قومی شاہرہ شدید برفباری کی وجہ سے تقریباً دو ہفتہ بند رہی اور مقامی عوام بالخصوص کشمیری عوام اور تاجرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وہیں دوسری جانب رام بن بانہال کے درمیان موجود شاہراہ نہ صرف عوام کیلے بلکہ انتظامیہ کیلے بھی درد سر بنی رہی تاہم انتظامیہکی کافی کوششوں کے بعد کل درمیانی رات سے قومی شاہراہ کو بحال کیا۔ اس دوران جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ملی۔