ETV Bharat / state

سینٹرل یونیورسٹی کے کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ - عارضی شیڈ

ضلع گاندربل کے تلہ مولہ علاقے میں قائم سینٹرل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں سست رفتاری سے جاری کام پر مقامی باشندوں نے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سنٹرل یونیورسٹی کے کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 3:10 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سینٹرل یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے 5000 کنال سے زائد اراضی 2009 میں فراہم کی گئی۔ تاہم ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد بھی عمارتی کام تکمیل سے کوسوں دور ہے۔

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی بار گزارشات کرنے کے باوجود سینٹرل یونیورسٹی کے کام میں سرعت نہیں لائی گئی۔‘‘

سنٹرل یونیورسٹی کے کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ

لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’سینٹرل یونیورسٹی دیگر مقامات پر عارضی ڈھانچے تعمیر کر رہی ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ سینٹرل یونیورسٹی تلہ مولہ کے مین کیمپس میں یونیورسٹی قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔‘‘

ایک مقامی سماجی کارکن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’دس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یونیورسٹی نے محض دو یا تین عارضی شیڈ (ڈھانچے) تعمیر کیے ہیں جس سے طلبا سمیت گارندربل کی وسیع آبادی کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔‘‘

اس ضمن میں عوام الناس نے سینٹرل یونیورسٹی کے تعمیری کام میں سرعت لانے کے لیے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.