سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان کاروان امن بس سروس گذشتہ ہفتے پلوامہ خود کش حملے کے بعد کشیدگی کے پیش نظر بند ہوگئی تھی ،تاہم رواں ہفتے کے پیر کو یہ سروس بحال ہوگئی۔
دریں اثنا پونچھ اور راؤلاکوٹ کے درمیان کراس لائن آف کنٹرول بس سروس بھی سوموار کے روز بحال ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان کاروان امن بس سروس کا آغاز سنہ 2005 کے ماہ اپریل میں ہوا تھا اور اس بس سروس سے اب تک دونوں ملکوں کے ہزاروں لوگوں کوتقسیم ملک کے وقت بچھڑے رشتہ داروں اور دیگر اعزا وقارب سے ملاقات ہونے کا موقع نصیب ہوا ہے۔