پنچایت حلقہ نوگام بی کے وارڈ ممبرز نے سرپنچ سمیت بی ڈی او سمبل کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے سوچھ بھارت مشن کے تحت بیت الخلاء کی امداد میں رشوت ستانی کا الزام بھی عائد کیا-
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'اس اسکیم کے تحت غریب عوام سے پیسے لیے جاتے ہیں جبکہ علاقے کے منتخب شدہ سرپنچ کو نظر انداز کیا جاتا ہے'۔
اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ بی ڈی او سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ سب ان کے خلاف ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے'۔