ETV Bharat / sports

یک روزہ میچ میں متعدد ریکارڈز - highest

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بدھ کو کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں بہت سے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

یک روزہ میچ میں متعدد ریکارڈز
author img

By

Published : Feb 28, 2019, 9:24 PM IST

گریناڈا کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 807 رنز بنائے۔ یہ کسی بھی ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے بنایا گیا تیسرا سب سے بڑا سکور ہے۔

یاد رہے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2006 میں کھیلے گئے ایک ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں نے کل 872 رن بنائے تھے جو یک روزہ کرکٹ میں کسی بھی میچ میں سب سے بڑا سکور ہے۔

جبکہ 2009 میں راجکوٹ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میں 825 رنز بنے تھے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں کل 46 چھکے لگے۔ اس سے پہلے کسی بھی ون ڈے میں اتنے چھکے نہیں لگے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے 24 چھکے لگائے گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے 22 چھکے لگائے۔

اس سے پہلے 2013 میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلور میں کھیلے گئے ون ڈے میں 38 چھکے لگے تھے۔

undefined

جنوبی افریقہ نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی آخری 10 اوورز میں 163 رنز بنائے تھے، جوکہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے میچ میں آخری 10 اوورز میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

انگلینڈ کے بلے بازوں نے 24 چھکے لگا کر ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

اس دوران ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے تین مزید اعزاز اپنے نام کرلیے۔ انگلینڈ کےخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں کرس گیل بولرزکے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں۔

چوتھے ون ڈے میچ میں انہوں نے ایک روزہ میچوں میں 10 ہزار رنز بنانے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے مکمل کرنے کا بھی کارنامہ انجام دیا۔

گیل سابق کپتان برائن لارا کے بعد 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ویسٹ انڈین بلے باز بن گئے ہیں۔

undefined

گیل نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں 97 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 14 چھکے شامل تھے۔

اس طرح اب ان کی جانب سے مجموعی چھکوں کی تعداد 506 ہوگئی، گیل نے کسی بھی سیریز یا ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 26 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

ان سے پہلے 26 بار گیند کو باونڈری کے اوپر سے پار کوئی نہیں پھینک سکا۔

Intro:رامبن// ضلح رام بن کے رودرداز گاوں احدوہ میں ایک شخص پہاڑی سے گر کے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج شام ایک شخص جسکی شناخت بیر سنگھ ( 45) ولد بھاگمل سنگھ ساکنہ احدواہ تصیل و ضلح رام بن قصبہ سے گھر کی طرف جارہا تھا کہ احدواہ کے نزدیک ایک پہاڑی سے گر گیا مقامی لوگوں نے پچاو مہم شروع کر کے ضلح ہسپتال رام بن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا

Body:ضلح رام بن کے رودرداز گاوں احدوہ میں ایک شخص پہاڑی سے گر کے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

Conclusion:کر کے ضلح ہسپتال رام بن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.