اونتی پورہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ خودکش حملے کی تیسری برسی کے موقع پر آج کمانڈو ٹریننگ سینٹر لیتہ پورہ اونتی پورہ Training Center Letpura Awantipora میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا Pulwama Attack Third Anniversary گیا۔ تقریب میں سی آر پی ایف کے ان چالیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو اسی روز سال 2019 میں خودکش حملے میں مارے گئے Pulwama Suicide Attack تھے۔
اس موقع پر مارے گئے اہلکاروں کی یادگار پر گلباری کی گئی اور ان کے لیے دو منٹ کی خاموشی کی گئی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہوئے سی آر پی جوانوں نے بتایا کہ آج کے دن وہ اپنے ساتھیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدائی ان کے لیے پریشان کن ضرور ہے۔ انہوں نے کہا اس حملے سے ان کے حوصلے پست نہیں ہو گئے ہیں اور وہ دشمن کے کسی بھی حملے کے لیے آج بھی سینہ سپر ہیں۔
اس موقع پر سی آر پی ایف کے اسپیشل ڈی جی پی دلجیت چودھریCRPF Special DGP Daljit Chaudhry نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آج کے اس دن پر ان چالیس نوجوانوں کو یاد کیا جا رہا ہے، جنہوں نے ملک کے لیے اپنے جان نچھاور کیے ہیں انہوں نے کہا کہسی آر پی ایف کی کوشش رہے گی کہ پورے علاقے میں امن وامان قائم رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہونے دی جائے گئی جو اس حملے میں مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سنہ 2019 میں آج ہی کے دن جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لتھ پورہ میں سرینگر-جموں شاہراہ پر عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے عسکریت پسند عادل احمد ڈار نے سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش حملہ کرکے 40 اہکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
اس حملے کے بعد پورے ملک میں سوگ کا ماحول چھا گیا تھا اور ہند پاک ممالک کے رشتوں میں کٹھاس پیدا ہو گئی تھی۔