ETV Bharat / city

Anjuman e Awqaf on LG Statement میر واعظ کی رہائی سے متعلق ایل جی کا بیان حقیقت سے بعید، انجمن اوقاف

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 5:19 PM IST

میرواعظ کی غیرقانونی اور غیراخلاقی نظر بندی سے نہ صرف ان کی منصبی ذمہ داریاں شدید طور پر متاثر ہو رہی ہیں بلکہ کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ جامع مسجد سرینگر میں شہر و گاؤں سے عوام کی بڑی تعداد میر واعظ کے قال اللہ و قال الرسولﷺ پر مبنی مواعظ حسنہ سننے کے لیے آتے ہیں، انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Authorities Not Implementing LG Statement On Mirwaiz Release

میر واعظ کی رہائی سے متعلق ایل جی کا بیان حقیقت سے بعید، انجمن اوقاف

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انجمن کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی رہنما میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق پر گزشتہ 38 مہینوں سے مسلسل قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کی غیرقانونی اور غیراخلاقی نظر بندی سے نہ صرف ان کی منصبی ذمہ داریاں شدید طور پر متاثر ہو رہی ہیں بلکہ کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ جامع مسجد سرینگر میں شہر و گام سے عوام کی بڑی تعداد میر واعظ کے قال اللہ و قال الرسولﷺ پر مبنی مواعظ حسنہ سننے کےلیے آتے ہیں، انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کشمیر کے دو بااثرعلما سمیت پانچ افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

انجمن نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے میرواعظ کی رہائی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر آج تک حکام نے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے تمام طبقوں نے نہ صرف اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا بلکہ میر واعظ کی طویل نظر بندی کو انسانی حقوق کی پامالی و مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.