جگہ جگہ تعمیراتی کاموں کی طوالت کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بن ہورہی ہے۔
علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو کوچنگ سینٹر، یونیورسٹی جاتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں بہت متاثر ہورہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ مریضوں کی طبیعت ہسپتالوں تک پہنچتے پہنچتے مزید بگڑ جاتی ہے۔
علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھ کو تو گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے یا پھر دکاندار صاحبان ان پر اپنا مال سجا کر عام لوگوں کا چلنا پھرنا ناممکن بنا دیتے ہیں جبکہ محکمہ ٹریفک اور مونسپل کمیٹی گاندربل خواب غفلت میں ہیں۔