اس سے قبل حکام نے وادی کے طول وعرض میں چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے امیر جماعت ڈاکٹر عبدل الحامد فیاض سمیت قریب تین سو سرگرم کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
اس کے خلاف آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے کولگام میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں پارٹی کے کئی سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا ''جس طرح سے بھارتی حکومت نے دیر شب جموں وکشمیر کے آئین میں ترمیمی آرڈر پاس کیا اسی طرح دیر شب ہی میں ریاست کے پیشتنی باشندگی قانوں دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کو ہٹانے کے حوالے سے فصلیہ کرکے ریاستی عوام کو حاصل حقوق پر شب خون مارنے کی تیاری کی جاتی ہے'۔
اس موقعے پر پارٹی کی طرف سے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں یہ لکھا گیا تھا کہ ضلع میں بند ہوئے جماعت اسلامی اسکولوں کو کھول دیا جائے۔
واضح رہے کہ احتجاج میں پارٹی کے سینیئر رہنما و ترجمان عمران نبی دار بھی موجود تھے۔