ETV Bharat / bharat

صوفیانہ موسیقی میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے کشمیری نوجوان - kashmiri youth, mystical musical,future,

وادی کشمیر میں صوفیانہ موسیقی کی جانب عام لوگوں کا رجحان کم ہو تا جا رہا ہے تاہم چند نوجوان اس ناپید ہوتی صنعت کو زندہ رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

صوفیانہ موسیقی میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے کشمیری نوجوان
author img

By

Published : Mar 6, 2019, 2:02 PM IST

وادی کشمیر میں صوفیانہ موسیقی زمانہ قدیم سے ہی رائج ہے۔ تاہم زمانے کی گردش کے ساتھ ہی لوگوں کا رجحان صوفیانہ موسیقی کی جانب کم ہوتا گیا۔ جس کے لیےعام طور پر مغربی موسیقی اور دیگر مروجہ نئے زمانے کی موسیقی کو ٹھہرایا گیا۔

صوفیانہ موسیقی میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے کشمیری نوجوان

تاہم اس صنف کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے یہاں کی نوجوان نسل نے بھانپ لیا کہ اگر آج ہم اس صنف کی آبیاری نہ کریں تو یہ صنف ہمیں تاریخی کتب کے اوراق میں ہی ملے گی۔

اسی جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے وادی کشمیر کے چند مقامات پر یہاں کی نئی نسل صوفیانیہ موسیقی کی جانب راغب ہورہی ہے۔

یہ نوجوان صوفیانیہ موسیقی کو آگے لے جانے کی خواہش رکھتے ہوئے اور اسی میں اپنا مستقبل تلاشنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان نوجوانوں کا ماننا ہے کہ اگر صحیح معنوں میں متعلقہ محکمہ موسیقی کی صنف کی جانب خاصی توجہ دے تو اس صنف میں نئی روح پھونکی جاسکتی ہے۔

ضروت اس امر کی ہے کہ موسیقی کی اس قدیم صنف کو بچانے اور اسکی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس وراثتی فن کو نئی نسل تک بسلامت پہنچایا جا سکے۔

undefined

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.