جے کے ایل ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'یاسین ملک 22 فروری سے سرینگر کے کوٹھی باغ میں قید تھے اور آج صبح انہیں سرینگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ایس اے کے تحت جموں منتقل کیا '۔
دریں اثناء انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد علی پر بھی پبلک سیفٹی ایکٹ لگا کر جیل میں بند کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے ایک بیان کے مطابق زاہد علی کو انکی رہائش گاہ نہامہ کے کپواڑہ سے پولیس نے گرفتار کرکے سرینگر منتقل کیا ہے۔
بیان کے مطابق انہیں ضلع گاندربل کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ایس اے کے تحت جیل میں قید رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے پلوامہ خودکش حملے کے بعد ریاست کی گورنر انتظامیہ نے علیحدگی پسند اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے۔