ETV Bharat / state

سندیش کھالی کے متاثرین نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Sandeshkhali Victims Met President سندیش کھالی کے واقعہ کو لے کر 11 متاثرین نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ ان میں پانچ خواتین اور چھ مرد شامل ہیں۔ ان 11 افراد نے صدر دروپدی سے سندیش کھالی کےواقعات سے آگاہ کیا ۔انصاف دلانے کی اپیل کی ۔صدر جمہوریہ نے اس پورے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا۔

سندیش کھالی کے متاثرین نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
سندیش کھالی کے متاثرین نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 15, 2024, 5:45 PM IST

کولکاتا: سندیش کھالی کے متاثرین جمعہ کو راشٹرپتی بھون گئے۔ انہیں سنٹر فار ایس سی ایس ٹی سپورٹ اینڈ ریسرچ کے ڈائرکٹر نے ساتھ میں راشٹرپتی بھون لے کر گئے تھے۔ملاقات کے بعد ڈائریکٹر نے کہا کہ سندیش کھالی میں بدسلوکی کی شکار خواتین نے صدر جمہوریہ سے براہ راست اپنی شکایات رکھی ہے۔صدر نے ان کی باتوں کو سنا اور انہوں نے سندیش کھالی کے واقعہ پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی اس حوالے سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ تاہم صدر نے اس سلسلے میں کارروائی کرنے کے بارے میں کوئی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ سندیش کھالی کے واقعے کی رپورٹ صدر دروپدی مرمو کو دی گئی ہے۔ درج فہرست ذاتوں اور لوگوں کے قومی کمیشن کے علاوہ، قومی انسانی حقوق کمیشن اور خواتین کمیشن نے بھی انہیں خط لکھا ہے

ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہان شیخ اور ان کے حامیوں پر سندیش کھالی میں مقامی خواتین نے تشدد کا الزام لگایا تھا۔ بہت سے لوگوں نے جسمانی استحصال کی بھی شکایت کی ہے۔ اس کے بعد سندیش کھالی کی خواتین شاہ جہاں اور اس کے چیلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ تحریک شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا بنرجی، گھر میں گرنے سے زخمی، اسپتال میں زیرعلاج

تاہم، حکمراں جماعت نے دعویٰ کیا کہ اس احتجاج کے پیچھے اپوزیشن کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر الزامات درست نہیں ہیں۔ ایسے میں سندیش کھالی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دہلی سے قومی انسانی حقوق کمیشن پہنچا۔ قومی کمیشن برائے خواتین اور یہاں تک کہ قومی ایس سی اور ایس ٹی کمیشن کے سربراہ بھی آئے جو درج فہرست ذاتوں اور قبائلیوں کے حقوق کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سندیش کھالی کے لوگوں سے بات کی، علاقے کا دورہ کیا اور صدر دروپدی کو رپورٹ دی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.