ETV Bharat / state

مختار انصاری کی آج تدفین - Last Rites Of Mukhtar Ansari

author img

By ANI

Published : Mar 30, 2024, 6:56 AM IST

Updated : Mar 30, 2024, 9:52 AM IST

ریاست اترپردیش کے سیاسی طور پر مشہور و معروف رہنما مختار انصاری کی تدفین آج صبح 10 بجے غازی پور میں ہوگی۔ ان کی میت کو جمعہ کی دیر رات دیر گئے غازی پور میں لایا گیا۔

Dead body of Mukhtar Ansari
Dead body of Mukhtar Ansari

غازی پور: مختار انصاری کی نعش کو آخری رسومات کے لیے غازی پور میں ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا، جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری نے بتایا کہ ہفتہ کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ صبغت اللہ انصاری نے جمعہ کو اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ہمیں کچھ تاخیر کے بعد لاش ملی اس لیے آخری رسومات آج رات ادا نہیں کی جا سکتیں۔ یہ ہفتے کے دن ادا کی جائے گی۔ میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کے لیے دعا کریں"۔

مختار انصاری کی تدفین ان کے آبائی گاؤں یوسف پور محمد آباد میں واقع آبائی قبرستان کالی باغ میں ادا کی جائیں گی، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ان کو سپردخاک کئے جانے کے وقت ان کی اہلیہ افسا بیگم اور بیٹا عباس انصاری ایم ایل اے اس موقع پر موجود ہوں گے یانہیں اس پر شکوک شبہات برقرار ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مختار انصاری کی اہلیہ افسا بیگم طویل عرصے سے مفرور ہیں۔ جس پر انتظامیہ کی جانب سے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا وہ اپنے شوہر کے آخری دیدار کے لئے آئیں گی یا مفرور ہی رہیں گی۔

مختار انصاری کے بڑے بیٹے مئو صدر سے رکن اسمبلی عباس انصاری اس وقت جیل میں ہیں، جن کی ہائی کورٹ میں پیرول کی سماعت نہیں ہوسکی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مختار انصاری کو سپرد خاک کرنے کے لئے ان کے والد سبحان اللہ انصاری کی قبر کے پیچھے قبر تیار کی گئی ہے۔ ان کی موت کی خبر کے بعد سے ان کی رہائش گاہ اور قبرستان پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ باندہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختار انصاری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاش کو محمد آباد غازی پور میں جمعہ کی دیر رات لایا گیا۔

اس سے پہلے دن میں مختار انصاری کی لاش کو باندہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد بانڈہ سے غازی پور لے جایا گیا۔ مختار انصاری کا جمعرات کو اتر پردیش کے باندہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ تین رکنی ٹیم مختار انصاری کی موت کی عدالتی تحقیقات کرے گی۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بانڈہ نے عدالتی تحقیقات کے احکامات جاری کئے۔ حکام نے بتایا کہ دو ڈاکٹروں کے ایک پینل نے پوسٹ مارٹم کیا جس کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی ہے۔

اسپتال سے سرکاری ریلیز کے مطابق مختار انصاری کو جمعرات کی رات تقریباً 8:25 بجے اسپتال لایا گیا۔ ریلیز میں مزید کہا گیا کہ نو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کی موت سے قبل ان کا علاج کیا۔ مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے انہیں مطلع نہیں کیا اور انہیں میڈیا کے ذریعے اپنے بھائی کی موت کا علم ہوا۔ اس سے قبل عمر انصاری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد کو "کھانے میں زہر دیا گیا" اور کہا کہ "وہ اس معاملے میں عدالت سے رجوع کریں گے"۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان میں مسلم رہنماوں کی جوڈیشیل کسٹڈی میں موت یا قتل

واضح رہے کہ اپریل 2023 میں مختار انصاری کو ایک ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے بی جے پی ایم ایل اے کرشنا نند رائے کے قتل کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ انہیں 13 مارچ 2024 کو 1990 میں اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات کے استعمال سے متعلق ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

(اے این آئی)

Last Updated : Mar 30, 2024, 9:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.