ETV Bharat / state

بنگلورو کیفے دھماکے کے ملزم کی ویڈیو جاری - Bengaluru cafe blast

Bengaluru cafe blast ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں بنگلورو رامیشورم کیفے میں یکم مارچ 2024 کو ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس ضمن میں مشتبہ شخص کی دو ویڈیوز جاری کی گئی ہے۔

Bengaluru cafe blast
Bengaluru cafe blast
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 7:20 AM IST

بنگلورو: بنگلورو رامیشورم کیفے دھماکے کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مبینہ ملزم کے دو ویڈیوز جاری کیے ہیں اور مشتبہ شخص کی شناخت میں شہریوں سے تعاون طلب کیا ہے۔ این آئی اے نے کہا ہے کہ مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کی شناخت خفیہ رہے گی۔

این آئی اے کی جانب سے جاری کردہ 49 سیکنڈ کی پہلی ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور کو بی ایم ٹی سی بس کے اندر گھومتے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ درمیانی سیٹ سے اٹھتا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کے لیے بس کے پچھلے حصے کی جانب جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے پچھلی سیٹ پر سوتے ہوئے دیکھا جاتا ہے اور بعد میں وہ بس سے نیچے اترتا ہے۔ نو سیکنڈ کی دوسری ویڈیو میں مشتبہ شخص کو بغیر ٹوپی کے بس اسٹاپ پر حرکت کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح بند پولیس چوکی کے سامنے بس اسٹاپ پر ٹہلتا ہے۔

ایجنسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "این آئی اے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس سے منسلک مشتبہ شخص کی شناخت میں شہریوں سے تعاون چاہتا ہے۔ 08029510900، 8904241100 پر کال کریں یا کسی بھی معلومات کے ساتھ info.blr.nia@gov.in پر ای میل کریں۔ آپ کی شناخت خفیہ رہے گی"۔

رامیشورم کیفے میں یکم مارچ 2024 کو دھماکہ ہوا تھا۔ این آئی اے اور بنگلورو پولیس کی اسپیشل ونگ سنٹرل کرائم برانچ مشترکہ طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے جمعہ کو کہا کہ ریاستی حکومت کو یقین ہے کہ وہ بنگلورو کیفے دھماکہ کیس کو جلد ہی حل کر لے گی۔

پرمیشورا نے توماکورو شہر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ"مشتبہ شخص کو مرکزی ایجنسیاں تلاش کر رہی ہیں۔ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس نے بس میں سفر کیا تھا"۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس وقت بسوں کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصدیق کر رہی تھی جب مشتبہ شخص بنگلورو سے سفر کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلورو کیفے دھماکہ کیس کی جانچ این آئی اے کو سونپی گئی: ذرائع

رامیشور کیفے دھماکہ کیس: مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی

پرمیشورا نے کہا ہے کہ "جب تک ملزم پکڑا نہیں جاتا، اس واقعہ کو کسی بھی تنظیم سے جوڑنا ممکن نہیں ہوگا"۔ یہاں رامیشورم کیفے میں کم شدت والے آئی ای ڈی دھماکے کے ایک ہفتہ بعد دکان جمعہ کو دوبارہ کھل گئی، کیفے کے مالکوں نے اس واقعے کے پیچھے کاروباری دشمنی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.