ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات 2024: اننت ناگ میں فورسز کی جانب سے فلیگ مارچ - Flag March in Anantnag - FLAG MARCH IN ANANTNAG

Flag March in Kashmir: لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل ووٹروں کو تحفظ اور اعتماد کا احساس دلانے کے لیے سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

لوک سبھا انتخابات: اننت ناگ میں فورسز کی جانب سے فلیگ مارچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 9:33 PM IST

لوک سبھا انتخابات: اننت ناگ میں فورسز کی جانب سے فلیگ مارچ

اننت ناگ: پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر اننت ناگ پولیس نے نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں آج فلیگ مارچ کیا، تاکہ معاشرے میں تحفظ اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کیا جاسکے اور آزادانہ منصفانہ اور خوف سے پاک انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔

چونکہ پارلیمانی انتخابات قریب ہیں اور پہلی پارلیمانی نشست کے لیے ووٹنگ کو آزادانہ طور منعقد کرنے کے لئے وادی کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز پرامن انتخابات کے لیے میدان تیار کر رہی ہیں۔
وادی میں آنے والے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے لیے فورسز کو تیار کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز وادی میں باقاعدہ مشقیں کر رہی ہیں۔آج ضلع پولیس نے سی اے پی ایف کے ساتھ مل کر ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں ایک مشترکہ فلیگ مارچ کیا، تاکہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے پرامن ماحول پیدا کیا جا سکے۔

یہ فلیگ مارچ پولیس کنٹرول روم کھنہ بل اننت ناگ سے نکل کر اننت ناگ کے مختلف بازاروں جن میں مہندی کدل ،مٹن چوک، کاڑی پورہ ،کے پی روڈ ،کھنہ بل، سے ہو کر پولیس کنٹرول روم کے احاطے میں پرامن طور اختتام پذیر ہوا۔ اس مارچ کی قیادت ایس پی اننت ناگ شوکت احمد نے کی، جبکہ مارچ میں ایس پی آپریشنز فرقان قادر ،ایس ایچ او اننت ناگ عادل احمد کے علاوہ یولیس اور سی آر پی ایف کے افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پلوامہ میں ضلع پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے فلیگ مارچ

یاد رہے کہ کشمیر میں تین لوک سبھا سیٹیں ہیں - اننت ناگ-راجوری، سرینگر اور بارہمولہ سیٹ۔ اننت ناگ-راجوری نششت میں تیسرے مرحلے میں یعنی 7 مئی کو پولنگ ہوگی، سرینگر لوک سبھا سیٹ میں چوتھے مرحلے یعنی 13 مئی جبکہ بارہمولہ پارلیمانی نششت کے لیے پانچویں مرحلے یعنی 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.