ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے محکمہ قانون انصاف اور پارلیمانی امورکا جائزہ لیا - CM OMAR ABDULLAH

عمر عبداللہ نے محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے محکمے کا جائزہ لیا اور بجٹ اجلاس سے قبل NeVA کے نفاذ کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے محکمہ قانون انصاف اور پارلیمانی امورکا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے محکمہ قانون انصاف اور پارلیمانی امورکا جائزہ لیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2024, 10:26 AM IST

جموں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اتل دلو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، سیکرٹری قانون اچل سیٹھی، سیکرٹری جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈتا اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے ہائی کورٹ، ماتحت عدالتوں، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور قانون ساز اسمبلی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ جن اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں عدلیہ کی منظور شدہ اختیارات، جاری قانونی چارہ جوئی اور ای سٹیمپنگ، ای کورٹس، اور ای کورٹ فیس کے نظام میں پیشرفت شامل ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ قانون اور پارلیمانی امور کی وزارت، حکومت ہند سے رابطہ کریں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نیشنل ای ودھان ایپلیکیشن (NeVA) کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس سے پہلے فعال کیا جائے۔

سی ایم عبداللہ نے سری نگر میں 908 کروڑ روپے کے نیو ہائی کورٹ کمپلیکس پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس اہم انفراسٹرکچر کی بروقت فراہمی کے لیے ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی پیش رفت، ٹائم لائنز اور مرحلہ وار تکمیل کے بارے میں جانکاری لی ۔

ترجمان نے مزید روشنی ڈالی کہ دیگر موضوعات میں قوانین کی درجہ بندی، قانونی چارہ جوئی کے انچارج افسران کی تقرری، سرکاری نوٹیفکیشنز کی جانچ اور 24-2023 میں محکمہ کی کامیابیوں کا خلاصہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ میں کانکنی کی اجازت نہ دینے کا حکومت سے مطالبہ: غلام محی الدین میر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.